منظم سیاسی جماعت کے بغیر قومی محکومی اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن نہیں ، مالک بلوچ
کوئٹہ(پ ر )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ قومی محکومی اور طبقاتی جبر کا خاتمہ منظم سیاسی جماعت کے بغیر ممکن نہیں ، بلوچستان کے مجموعی عوام کو متحد کرنے کے لیئے نیشنل پارٹی اپنا سیاسی کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں کے پی 43کوئٹہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی وفد میں مرکزی کونسلر حاجی گل حسن لانگو، سینئر رہنما حاجی آغا محمد لانگو، تحصیل صدر کے جنرل سیکریٹری اختر لانگو، کلی عالمو کے یونٹ سیکریٹری حاجی لونگ خان نیچاری، فیض محمد، محمد شعیب، شاہ خالد، محمد رؤف اور ظہور احمد شامل تھے اس نوقع پر نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی سینیئرنائب صدرمیرشاوس بزنجو رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ ریاض بلوچ ٹکری صدام لانگو بھی موجود تھا ، وفد نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو حلقہ پی بی 43میں پارٹی پوزیشن ، مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو روز بروز کمزور بناکر اس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے کہ اب جمہوریت اور پارلیمنٹ سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے لیکن آج میں ملک میں سیاسی استحکام اور خوشحالی مستحکم جمہوریت میں مضمر ہے،جب تک پاکستان کوایک فلاحی ریاست کی جانب گامزن کرکے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کو بااختیار اور عدلیہ کو آزاد نہیں بنایا جاتا روز بروز معاشی بدحالی سیاسی عدم استحکام میں شدت آہیگی اور سیاسی بیگانگی و انتہا پسندی میں اضافہ ہوتا رہیگا ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ پارٹی کو پی بی 43سمیٹ کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں منظم و مستحکم بنانے کے لیئے ہرممکن اقدامات کیئے جاہینگے۔


