گلستان ، مرکزی بازار میں دھماکے سے دوشہری جان کی بازی ہار گئے، 11 زخمی، کمشنر کوئٹہ
مانیٹرنگ ڈیسک: کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل گلستان کے مرکزی بازار میں کچھ دیر پہلے ایک وہیکل بورن آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے جس میں دو شہری شہادت پا چکے ہیں جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ تاحال کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کسی سرکاری عمارت پر حملے کی افواہیں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ڈپٹی کمشنر موقع پر موجود ہیں اور ایف سی اور لیویز کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


