جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ ( آئی این پی )جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلا ت کے مطابق گورنر ہاس کوئٹہ میں آج حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی سیکرٹریز اور سینئر وکلا شریک تھے۔
Load/Hide Comments


