بچے چاہیے وزیرستان کے ہو یا بلوچستان کے، ان کو قتل کرنے والے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، اے این پی

کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں وزیرستان اور خضدار میں معصوم بچوں اور بچیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچے چاہیے وزیرستان کے ہو یا بلوچستان کے وہ معصوم ہے ان کو قتل کرنیوالے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں پشتون خوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی اور جنگی معشیت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائیگا پشتون بلوچ بچے خواتین بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہینگے عوامی نیشنل پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں وزیرستان میں معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری نہ صرف قابل گرفت عمل ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے اپنے ہی بچوں کو جیٹ جہازوں سے نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے پشتون خون گزشتہ پانچ دہائیوں سے غیروں کی مفادات کی نذر ہورہی ہے اور وہ خون میں لت پت ہے دہشت گردی انتہاپسندی چاہیے فرد گروہ فرقہ حکومت یا ریاست کی طرف سے ہی کیوں نہ ہو قابل گرفت عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ خضدار میں سکول کے معصوم بچیوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے بلکہ صوبے کے اقدار روایات تاریخ پر بھی سیاہ دھبہ ہے پشتون خوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی یہاں کے وسائل لوٹنے کیلئے ہے جس میں نہتے بچے بزرگ خواتین اس کی نذر ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں پشتون خوا اور بلوچستان میں احساس محرومی بڑی تیزی سے احساس بیگانگی میں بدل رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں