نوشہرہ میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

بچی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی، بچی گزشتہ روز سے لاپتہ تھی: ڈی پی اوڈسٹرکٹ پولیس افسر نجم الحسنین کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی 5 سالہ بچی لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی۔

ڈی پی او کاکہناہیکہ فارم سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور بچی کا پوسٹ مارٹم کے ایم یو پشاور سے کرایا گیا جب کہ واقعیکی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق بچی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیبارٹری روانہ کردیے ہیں جب کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں