نریندر مودی کا بیان علاقائی امن و استحکام کےلئے خطرہ ہے، پاکستان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کو علاقائی امن و استحکام کےلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ گجرات میں نریندر مودی کا بیان انتخابی مہم کا تھیٹر اور یواین چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کےلئے بیانات دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سکھ کی زندگی جئیں، روٹی کھائیں ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں