تربت، فائرنگ سے ایک شخص قتل

تربت(نمائندہ انتخاب)تربت کے علاقے آپسر میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق مسافر ولد پیرداد، ساکن کیلکور،پنجگور اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ آ بسر کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ گولی اس کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔مقتول کے لواحقین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں