سوراب، انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی جان کی باز ی ہارگئے، شاہد رند
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہےسوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیںحملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کیاے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے ان کہنا ہے کہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہےریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
Load/Hide Comments


