مستونگ، مسلح افرادنے لیویز تھانے میں گاڑیوں اور ریکارڈ کو آگ دی
مستونگ(یو این اے )مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر دیا۔ لیویز حکام کے مطابق حملہ آور تھانے میں کھڑی گاڑیوں اور اہم ریکارڈ کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تھانے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


