اے این پی کےرہنما ملک امان اللہ کاکڑ کی گرفتاری، ایسے اقداما ت سے حالات مزید خراب ہونگے،زمرک اچکزئی
کوئٹہ ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اے این پی کے مرکزی رہنما ملک امان اللہ کاکڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایسے اقداما ت سے حالات مزید خراب ہونگے اور ان کی گرفتاری سے حالات مزید کشیدہ ہونگے ،سیاسی لوگ عوام کے حقوق کے لیے بات کرتے ہیں اگر سیاسی لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ اچھا اقدام نہیں ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس سے بات کریں گے ۔
Load/Hide Comments


