ہرنائی سنجاوی روڈ کے قریب سے 4 افراد کی نعشیں برآمد ، لیویز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے ہرنائی سنجاوی روڈ کے قریب سے 4 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں لیویز فورس نے اطلاع ملنے پر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لیویز فورس کو اطلاع ملی کہ ہرنائی سنجاوی روڈ پر طورخام کے مقام 4 نامعلوم افراد کی نعشیں پڑی ہوئی ہیں لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ضلعی ہیڈ ہسپتال منتقل کردی لیویز حکام کے مطابق ملنے والی نعشوں کی شناخت کی جارہی ہے مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں