پنجگور، ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور(آن لائن)پنجگور میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص کی لاش برآمد و مسلح گاڑی سوار کی فائرنگ مواچ چوک میں لوٹ مار درجنوں افراد سے موبائل فون نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوئے تفصیلات کے مطابق پنجگور یوسی بونستان و میونسپل کمیٹی تسپ کے درمیانی علاقے رخشان برساتی نالے میں واقع بندات میں ظفر اللہ ولد اسماعیل سکنہ تسپ کی لاش برآمد جنہیں سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول 4جون سے اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر نکلی تھیں آج 10 جوں اسکی لاش ملی ہے اور اسکے قریب انکا موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی تفتیش جاری ہے دوسرا واقع پنجگور کے علاقے خدابادان مواچ چوک میں مسلح صرف ماڈل گاڑی سوار نے ایک سنوکر کے دکان پر فائرنگ کرکے وہاں پر موجود درجنوں لوگوں سے موبائل فون نقدی ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوئے علاقائی ذرائع کے مطابق یہ ایک جوے کا اڈا تھا جو گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں