کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن قتل

کوئٹہ (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے نجیب کاکڑ پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے نجیب کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نجیب کاکڑ جمہوری وطن پارٹی کا سابق عہدیدار اور سرگرم کارکن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں