بلوچستان، حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلات کے قریب مسافر کوچ اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں2مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو قلات کے قریب بینچہ کے مقام پر تیزرفتار مسافر کوچ اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ لیویز نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال متقل کردیا جہاں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ لیویز مزیدکارروائی کر رہی ہے۔ دریں اثنا دو موٹر سائیکلوں میں تصادم دو افراد جاں بحق ایک بچہ زخمی گزشتہ شب کوئٹہ شاہراہ محمد علی پیٹرول پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار امیر زمان اور یونس خان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ھوا جاں بحق افراد اور زخمی کو ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں باغٹیل میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا حملہ آور فرار، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تھانہ گنداخہ کے حدود باغ ٹیل کے علاقے میں عبدالخالق جمالی جو اپنے بھائی کے ساتھ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم حملہ آورو نے فائرنگ کرکے عبدالخالق کو قتل کر کے فرار ہوگئے۔ مقتول کا تعلق گوٹھ علی خان جمالی سے بتایا جاتا ہے، مزید کاروائی پولیس کررہی ہے، پولیس کے مطابق وجہ پرانی دشمنی ہے۔علاوہ ازیں لسبیلہ کے علاقے وندر میں ندی میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت 18 سالہ کبیر کے نام سے ہوئی، جو کراچی کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی تھا۔ کبیر اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی سے وندر پکنک منانے آیا تھا کہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں