اسرائیل کی تبریز میں بمباری، انقلابی گارڈ کے 4 اہلکار جاں بحق

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی مزید بمباری سے تبریز میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے میں ایران کے ایک اور جوہری سائنسدان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’اسنا‘ کے مطابق، شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں ایک تربیتی مرکز پر اسرائیلی حملے میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسداران انقلاب) کے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسنا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے یہ حملہ پاسداران انقلاب کے تربیتی مرکز پر کیا، حملے میں 3 دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں