منگچر، سڑک کنارے نصب بم دھما کے سے دو اہلکارجان کی بازی ہا ر گئے، چار زخمی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ دو اہلکار شہید چار زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو منگچر کے علاقے شیخ حاجی میں سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل پارٹی کے قریب یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں