کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق، نوشکی سے لاش برآمد

کوئٹہ،نوشکی (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ علاوہ ازیں نوشکی کے رہائشی سمیع سرپرہ کی لاش لجے سے برآمد۔ ذرائع کے مطابق سمیع سرپرہ کو آٹھ روز پہلے گ±رگینہ میں شادی کی تقریب سے مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے، جنہیں بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں