ایران کا ردعمل، قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے

ویب ڈیسک : امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیےدوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔واضح رہے کہ ، قطر نے کچھ لمحے پہلے ہی اپنی فضائی حدود بند کردی تھیغیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے خطے کی صورتحال کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قطر کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا نے بھی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے قطر میں امریکی العدید اڈے پر ایرانی حملے کا انتباہ کیا ہے۔اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی تھی۔خیا ل رہے کہ قطری فضائی حدود کی بندش ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں