بجٹ میں خصوصی افراد نظر انداز، حکومت بلوچستان اسپیشل کنوینس الاﺅنس میں اضافہ کرے، معذور افراد کا مطالبہ
قلات (نامہ نگار) حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں خصوصی افراد کو مکمل نظر انداز کردیا جبکہ بلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاﺅنس میں بھی اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاﺅنس چار ہزار روپے سے بڑھا کر 6000 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ بلوچستان میں یہ الاﺅنس اب بھی صرف 4000 روپے ہے۔ بلوچستان جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں معذور ملازمین روزانہ شدید مشکلات اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں خصوصی ملازمین نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ اسپیشل کنوینس الاﺅنس کو 4000 سے بڑھا کر کم از کم 8000 روپے کیا جائے تاکہ معذور ملازمین کی سفری ضروریات اور مالی بوجھ میں کمی آسکے تاکہ انہیں بھی دیگر صوبوں کے برابر سہولیات حاصل ہوسکیں۔
Load/Hide Comments


