پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر پانچ گاڑیوں میں تصادم، 16 افراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر پانچ گاڑیوں جن میں تین مسافر کوچز ایک مسافر وین اور ایک مزدا ٹرک شامل تھا میں تصادم ہوا ، تصادم کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ان میں سے 11 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں