دکی، نانا صاحب زیارت کے قریب ندی سے 3 افراد کی گولیاں لگی نعشیں برآمد
کوئٹہ (آن لائن) دکی کے علاقے میں ندی سے 3 افراد کی گولیاں لگی نعشیں برآمد ہوئیں لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں تا حال ان کی شناخت نہیں ہوسکی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


