کوئٹہ اور دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی ویگن اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت علی محمد ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ دریں اثنا دکی میں لونی کے علاقے کلی لاڈو گان میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے عبدالرحمن ولد صالح محمد قوم لاڈو لونی جاں بحق ہوگیا۔ لاش ضروری کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔
Load/Hide Comments


