مصور کاکڑ کے قتل کا دلی صدمہ ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، سرفراز بگٹی کی اہلخانہ سے تعزیت
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز شہید طالبعلم مصور کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ نے شہید مصور کاکڑ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم طالبعلم کی شہادت کا دلی صدمہ ہوا ہے ایک بے گناہ بچے کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بزدلانہ اور سفاکانہ واقعے میں ملوث کچھ عناصر جہنم واصل ہوچکے صوبائی حکومت پرعزم ہے کہ تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


