کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے کراچی کے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔

جاں بحق افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق محمود آباد کراچی سے بتایا جاتا ہے جو پکنک منانے جھیل پر آئے تھے۔

کشتی میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ تین افراد کو بچاکر پانی سے نکال لیا گیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک حالت ہے۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق تیز ہوا کے باعث کشی الٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں