کوئٹہ اور قلات میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل، ایک زخمی

قلات، کوئٹہ (این این آئی) قلات کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے زاوہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل رب نوازکو قتل جبکہ فریدخان کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش اورزخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔پولیس مزیدکارروائی کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص حاجی تاج شاہوانی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں