ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل/ کوئٹہ، ہزارہ ٹاؤن کے قریب سے لاش برآمد
اوستہ محمد(آن لائن/مانیٹر نگ ڈیسک ) ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب راہی میں دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جاں بحق شخص کی شناخت شاندار صوبھازئی کے نام سے ہوئی، تصادم پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھا، پولیس ذرائع نعش پولیس نیقبضہ میں لیکرہسپتال منتقل کیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے مغربی بائی پاس ہزارہ ٹاؤن کراس پل کے قریب سے برآمد ہونے والی بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بروری تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے 27 سالہ نوجوان کو فائرنگ کے بعد ذبح کر کے لاش بوری میں بند کی اور پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاش کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں بدھ کے روز ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی علی خان ولد ایوب خان نے لاش کی شناخت اپنے بھائی مرزا حسین ہزارہ کے طور پر کی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


