سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ، ریلوے حکام

کوئٹہ (آن لائن) ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے جمعرات کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی ریفنڈ حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاورسے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں