تمپ سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد/ لونی کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد

تمپ ( نامہ نگار/آن لائن ) تمپ کے علاقے اسپی کہن کراس سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، تمپ کے علاقے اسپی کہن کراس میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس پر گولیوں کے نشانات ہیں، ذرائع کے مطابق مقتول کی جیب میں موجود شناختی کارڈ کی مدد سے اس کی شناخت شعیب ولد عبدالمجید ساکن ناصر آباد تربت کے نام سے کی گئی ہے، بتایا جاتاہے کہ مقتول کو ایک ہفتہ قبل ناصر سے مسلح افراد نے اغواء کیا گیا تھا ۔دوسر ی جانب لونی کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد لیویز کے مطابق گزشتہ روز لونی کے علاقے یٹ آباد سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کا چہرہ جلا ہوا ہے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دیا گیا تا حال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں