خاران، نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص قتل/ پنجگور، فائرنگ سےایک شخص قتل، بھائی زخمی
کوئٹہ (آن لائن) خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاران کے علاقے کلی کریم بخش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غلام سرور کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء بتائے جاتے ہیں۔دوسری جانب پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رحمت اللہ کو قتل اور سعد اللہ کو زخمی کردیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پنجگور پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


