پنجگور، شاہوکہن سے نعش برآمد، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
کوئٹہ (آن لائن) پنجگور کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے شاہوکہن کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا نعش ہسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت پرویز سکنہ شاپاتان چتکان کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے میں سی پیک روڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے زنڈین داز کے مقام پر سی پیک روڈ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی۔ نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


