گھر میں صلاح کرلیتے کون سا منجن بیچنا ہے، شہباز گل کا بلاول بھٹو زر داری کو جواب
اسلام آباد ۛوزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے۔شہباز گل نے نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری صاحب کی بوکھلاہٹ کے کیا کہنے، زرداری کے وکیل کہتے ہیں عدالت بھری ہوئی ہے، زرداری صاحب کا رش میں جانا مناسب نہیں۔دوسری جانب فرزند بلاول بھٹو فرما رہے ہیں کہ زرداری صاحب کے ساتھ ہجوم کوجانے دیا جائے، کم از کم یہ گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال کرپشن کا ہے اور جواب جمہوریت کو خطرہ، 18ویں ترمیم کو خطرہ دیا جارہا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ خطرہ صرف کرپشن کو ہے، کرپٹ لوگوں کو ہے، جمہوریت کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


