ڈیگاری واقعے کی مذمت، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہباز شریف

کوئٹہ/اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ،ڈیگاری واقعے کی تحقیقات کی ہدایات کی ۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ڈیگاری واقعہ کی مذمت کی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں