افغان سرحد پر روزگار کی بندش کیخلاف چمن میں احتجاج، مزدور نے خود کو آگ لگا لی

چمن (انتخاب نیوز) گھوڑا گاڑی چلانے والے مزدوروں کا پاک افغان سرحد پر روزگار کی بندش کے خلاف احتجاج۔ 30 سالہ محمد یعقوب نے احتجاجاً خود کو آگ لگادی ، ساتھیوں نے بچا کر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خودی سوزی کرنےوالے شخص کے جسم کا 30 فیصد حصہ جل چکا ہے۔ زخمی محمد یعقوب کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ محمد یعقوب پاک افغان سرحد پر گھوڑا گاڑی کے ذریعے سامان کی ترسیل کرتا ہے۔ محمد یعقوب روزگار بند ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں