کوئٹہ سے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ڈرائیور کو بھاری تاوان کے لئے اغواء کرلیا گیا، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ڈرائیور کو بھاری تاوان کے لئے اغواء کرلیا گیا پولیس کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کام کے سلسلے میں سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ آئے ہوئے تھے کہ 21 جولائی کو وائس چانسلر نے اپنے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی کے ہمراہ واپس گوادر کے لئے روانہ کیا جس کے بعد سے مذکورہ ڈرائیور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا پولیس کے مطابق مذکورہ سرکاری گاڑی کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس سے ملی تھی تاہم ڈرائیور عبدالرزاق غائب تھا مغوی کا تعلق گوادر سے بتایا جاتا ہے اورپولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر میں مغوی کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


