سبی، دھماکے سے متاثرہ ٹریک بحال ،کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل اپنے مقررہ وقت پر روانہ، ریلوے حکام
کوئٹہ(این این آئی) ڈمبولی کے قریب دھماکے سے متاثرہ ٹریک بحال کردیا گیاہے ، ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک دیا گیا جمعہ کو ٹریک بحال کرنے کے بعد چمن پسنجر ٹرین سروس معطل کرکے شٹل ٹرین بنایا گیا ہے جس کے ذریعے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی سے لایا جائے گا ریلوے حکام کے مطابق بولان میل اور جعفرایکسپریس معمول کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔
Load/Hide Comments


