سی پیک 2 کیلئے چین کیساتھ رابطہ ہے، امریکہ سے تعلقات بہتر کررہے ہیں، وزیراعظم
لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔
Load/Hide Comments


