ایرانی فوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنیوالی عالمی کمپنیوں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے گئے
تہران(این این آئی)ایران کے فوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ،تائیوان اورچین میں5 اداروں اور ایک فردپرپابندیاں لگائی گئی ہیں۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھاکہ ان کمپنیوں پر ایران ائیرکرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹریل کمپنی کی معاونت کاالزام ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے کے مطابق امریکا میں ایرانی ڈرون پروگرام میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


