بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 3 اگست کو ہوگی، الیکشن کمیشن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 3 اگست 2025 بروز اتوار ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ انتخابات میں کل 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ کل نشستوں کی تعداد 16 ہے۔ خواتین کی 6 خالی نشستوں پر 15، مزدور کی 2 خالی نشستوں پر 4، کسان کی 1 خالی نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 7 خالی نشستوں پر 3 انتخابی امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر کل 106 جنرل کونسلر ز ووٹ ڈالیں گے۔
Load/Hide Comments


