جس انداز میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں یہ ملک میدان جنگ بننے والا ہے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک تحفظ آ ئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس سے پاکستان کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ ہم نے ہر ادارے سے پاکستان بچانے کی بات کی، نواز شریف سے جیل میں ملنے جلوس جاتے تھے آج عمران خان کی ملاقات پر پابندی ہے، یہ حوالدار اسپیکر جو خود کو کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کہتا ہے اس نے نوٹس جاری کیا کہ فلاں ممبر نے غیر حاضری کی اس کی ممبر شپ ختم کی جائے میں نے اسپیکر کو کہا شکر ہے آج آپ کو اپنے اختیارات یاد آگئے ورنہ آپ کے تو پارلیمنٹ ممبران کو پارلیمنٹ سے اغوا کیا گیا تھا آج تک پتہ نہیں چلوا سکے اغواءکرنے والے کون تھے؟ ہم ضیاءالحق اور مشرف کو برا بھلا کہتے، ان میں پھر بھی شرافت تھی چار دیواری میں جلسے ہوتے تھے ان پہ تنقید ہوتی تھی۔ ایک کہاوت ہے خان کا نوکر ڈیڑھ خان شہباز شریف ڈیڑھ خان بنا ہوا ہے، شہباز شریف خدا کو مانو آپ نے عوام کی طاقت نہیں دیکھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے ہم اس قوم کو منظم کریں گے، اس وقت تک جدوجہد کرتے رہیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ چاہتا ہے کہ سندھ کی معدنیات نکالے بلوچوں کی معدنیات چاہتا ہے۔ آپ لوگوں نے جو کے پی کے میں تماشا شروع کیا ہوا ہے خدانخواسہ اگر ہمارا ملک خانہ جنگی کی طرف گیا تو اسکا ذمہ دار شہباز شریف اور اسکے سارے ڈیڑھ خان ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں