بلوچستان سے چلنے والی ٹرینوں کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر معطل کردیا گیا
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے چلنے والی ٹرینوں کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر معطل کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کی بناءپر 10 اگست سے پشاور سے کوئٹہ جانے اور 11 اگست سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو 14 اگست تک معطل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو بھی 16 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران ریلوے ٹریک پر متعدد دھماکے ہوچکے ہیں جس کے بعد ٹرین سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


