کیچ میں ایف اے او کے تحت اسپیٹ واٹر انفرا اسٹرکچر کے سنگ بنیاد کی تقریب
کیچ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگچرکلچر آرگنائزیشن ایف اے او کے زیر اہتمام کیچ ڈنڈار یو سی میں کیکن اسپیٹ واٹر انفرا اسٹرکچر کے سنگ بنیاد کی تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں زراعت، لائیو اسٹاک اور آبپاشی کے محکموں کے TWG (تکنیکی ورکنگ گروپ) کے اراکین نے، مقامی کمیونٹی کے معززین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمیونٹی نے ایف اے او کے مثبت اقدام کی زبردست الفاظ میں تعریف کی۔
Load/Hide Comments


