لاہور میں قابل اعتراض نجی پارٹی کا انعقاد، فحاشی پھیلانے کے الزام میں متعدد خواجہ سرا گرفتار

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب پولیس نے لاہور میں منعقدہ قابل اعتراض نجی پارٹی کے دوران فحاشی کو فروغ دینے کے الزام پر متعدد خواجہ سراو¿ں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق پنجاب حکومت نے ان گرفتاریوں کا حکم ا±س وقت دیا جب نجی پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں، گردش کرنے والی ویڈیوز میں 50 سے 60 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ فیشن ڈیزائنر ماریا بی نے سب سے پہلے یہ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر پوسٹ کیں اور ایسی تقریبات کو ملک کی اخلاقی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق یکم اگست کو سامنے آنے والی ویڈیوز میں فحش مواد موجود ہے، جس کے باعث عوامی ردعمل سامنے آیا اور پولیس نے فوری کارروائی کی۔ یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نصیر آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، جس میں 50 سے 60 خواجہ سراو¿ں کے گروہ کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 292 (فحش مواد کی فروخت)، 292-اے (فحش مواد کی اشاعت/تشہیر) اور 294 (عوامی مقامات پر فحش حرکات) کے تحت، نیز ساو¿نڈ سسٹم ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں