خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد جبکہ چاغی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ (آن لائن) خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے میں مقامی پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت امداد کے نام سے کی گئی مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی خضدار پولیس کررہی ہے۔ چاغی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کلیم اللہ کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں