سرکاری استاد کا دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف دراصل اپنے پیشے سے غداری ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کی ایک سرکاری یونیورسٹی کے استاد کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس نے ایک بیان میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور اس طرح کے اقدامات دراصل اپنے پیشے کے ساتھ بھی غداری ہیں۔گورنر مندوخیل نے صوبے کے تمام اساتذہ کرام کو تاکید کی کہ وہ اپنے مقدس پیشے کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں میں فرائض منصبی ، حب الوطنی اور انسان دوستی کا احساس پیدا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں