سپریم کورٹ نے 9مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی بانی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ پنجاب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے ریاست کی نمائندگی کی، دونوں کے دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس نے بینچ کا فیصلہ سنایا۔ تاہم عمران خان کے خلاف دیگر کئی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، وہ اگست 2023 سے توشہ خانہ کیس میں قید ہیں اور اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاو¿نڈ کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، ساتھ ہی ان پر 9 مئی فسادات سے متعلق مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں