کوئٹہ جناح روڈ پر فائرنگ، کیچی بیگ میں خنجر کے وار سے دو افراد قتل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ جناح روڈ جناح چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا، مقتول کی شناخت قبائلی رہنما عبدالرﺅف ترین کا بیٹا اسلم ترین سے ہوئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ چکی شاہوانی روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نذیر احمد محمد شہی کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ملزمان کی تلاش جاری۔
Load/Hide Comments


