کوئٹہ، ڈیگاری غیرت کے نام پر قتل کیس میں پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار
کوئٹہ (یو این اے)ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے غیرت کے نام پر قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے مقتولہ کے روپوش دیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں اب تک ایک قبائلی سردار سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ 20 جولائی کو ڈیگاری میں غیرت کے نام پر احسان اللہ اور بانو بی بی کو قتل کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments


