بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عوام کی مرضی کے بغیر اختیار نہیں دیا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور صوبے کے کسی حصے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا منگل کو رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا کی دعوت پر پشین کے علاقے کربلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میں کربلا آیا ہوں پشین کے بیشتر علاقوں کا دورہ کر چکا تھا مگر یہاں آ کر دل کی گہری مسرت ہوئی بلوچستان کے مسائل سنگین اور وسائل محدود ہیں لیکن ہم نے عزم کیا ہے کہ اپنے قدرتی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لائیں تاکہ صوبے کی تقدیر بدلی جا سکے انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عوام کی مرضی کے بغیر اختیار نہیں دیا جائے گا یہ ایکٹ دوبارہ اسمبلی میں لا کر اپوزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاقِ رائے سے منظور کیا جائے گا اور صوبے کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کربلا اور گردونواح کے عوام کے لیے اہم ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا انہوں نے اعلان کیا کہ کربلا کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا کربلا کے ہسپتال کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا اور اسے انڈس ہسپتال کے انتظام کے تحت چلایا جائے گا بلوچ برادری کے دیرینہ مطالبے پر


