کوئٹہ، شاہوانی اسٹیڈیم خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سریاب شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بی این پی کے جلسے کے اختتام پر پارکنگ ایریا میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 13افراد جاں بحق جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیت31سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے مختلف جماعتوں کے قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے دھماکے میں ایک درجن سے زائد گاڑیاں و موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملنے پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کی اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے پولیس کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر سیاسی قائدین بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،پشتونخوامیپ کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کبیر احمد محمد شہی اور کارکن گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر واپس جارہے تھے کہ پارکنگ ایریامیںپہلے سے موجود خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار سمیت سیاسی پارٹی کے کارکن اسحاق، نجیب اللہ،شان ،حنیف، مدد خان،وقار، حفیظ، عبدالنبی، نصراللہ، اللہ بخش،نجیب ،اللہ بخش، وقار،سمیت13افراد موقع پر جاں بحق جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ ،لیبر سیکرٹری موسیٰ جان بلوچ،نادر، محمد صادق، سراج احمد، نصیب اللہ، بشیر، علی اکبر، محمد اسحاق، شاہ فیصل ، فرہان، محمد مراد،عرفان، روت پرویز، مدد خان، شبیر احمد، نور احمد، فاروق ، اعجاذ، میر بازخان، عبدالطیف ،کاشف، بسم اللہ، بصیر ،نواب ،کلیم اللہ، رسول بخش ، ضامران، محمد یوسف، سمیع اللہ، سمیت 31سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے دھماکے سے علاقے میں بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز پولیس سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اور بی ایم سی ہسپتال پہنچایا دھماکے کے باعث سابق سینٹرز کبیر احمد محمد شہی کی گاڑی سمیت ایک درجن گاڑیوں او رموٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملنے پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور محکمہ صحت کے عملے نے زخمیوں کی عیادت کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں