دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

دکی (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع دکی میں بدھ کے روز مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فا ئرنگ کر کے اس میں سوار نصرالدین ولد شرافت الدین قوم دولت زئی سکنہ کوئٹہ کلی گل محمد کو ئٹہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں